ضلع وہاڑی میں 4لاکھ 82ہزار ایکٹر پر گندم کاشت کا ہدف
وہاڑی (نمائندہ ، خصوصی ، نمائندہ دنیا ،خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ۔
ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع)رانا محمد عارف نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 4لاکھ 82ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کا اہداف مقرر کیا گیا ہے ،اب تک2لاکھ 50ہزار338ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہو چکی ہے جو اہداف کا 50فیصد سے زائد ہے ،اجلاس میں بیج کی دستیابی، کھاد کی فراہمی کی پوزیشن، نہری پانی کی پوزیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں افسروں کو ہدایت دی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر مقدمات درج اور جگہوں کو سربمہر کیا جائے ، آؤٹ ڈور اور ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے ،کوئی ڈی او آر زیر التواء ، ڈرامٹ یوزر ہرگز نہیں ہونا چاہیے اور لاروا رپورٹ کیا جائے ، کوئی ڈینگی کا مریض آئے تو ایس او پیز کے مطابق کیس ریسپانس کریں، مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے ۔