بیت المقدس پر قبضہ مسلمانوں کو للکار رہا :مقررین

بیت المقدس پر قبضہ مسلمانوں کو للکار رہا :مقررین

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)انجمن جانثاران مصطفی ؐ علی پورچٹھہ کی سلور جوبلی پر سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،قرعہ اندازی کے ذریعے شرکا میں نقد انعامات اور موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں ۔

مہمان خصوصی سید ناصر سلطان مشہدی، سید سلمان شاہ تونسوی، سید ولایت علی شاہ کاظمی، سید علی نور العباس مشہدی، علی رضا اویسی، علامہ عبدالغفار سیالوی ، علامہ شاہد چشتی، علامہ وسیم رضا بغدادی،سلیمان ارشد مغل چیئرمین مرکزی پریس کلب، سید مستجاب حسین زیدی، سید لیاقت علی شاہ،چودھری شاہنواز آرائیں، ماسٹر عبداللہ،غلام مصطفی ذکی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک ذولفقار علی بھٹو، جنرل سیکرٹری حکیم غلام مرتضیٰ علوی و دیگر تھے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سیرت رسول رحمت اپنانا ہر صاحب ایمان کا اولین فریضہ ہونا چاہیے ،جہاد مسلمانوں پر اس لیے فرض ہے کہ وہ ظالم کے ظلم کے آ گے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ،غزہ اور فلسطین میں انسانوں کا جس طرح قتل عام ہو رہا ہے یہ مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں