دہشتگردی کیخلاف نوجوان کو متحرک کرنا ہوگا :حسنین یوسف
وزیرآباد(نا مہ نگار)آج پھر ملک بھر میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے ،فرقہ واریت، تعصب، گروپ بندی،انتہا پسندی سمیت مذہبی اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قومی امن کمیٹی بین المذاہب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔۔۔
دہشتگردی کے خاتمہ اور امن کی بحالی کیلئے قومی امن کمیٹی کا ہر فرد افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب ضلع گجرات کے چیئرمین قومی امن کمیٹی چودھری حسنین یوسف آف سارو چک نے سیٹھ رئیس آف وزیر آباد،چودھری ثاقب،چودھری لیاقت،شہباز احمد ڈوگا سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے اندر 1965والا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تبھی ہم دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جاری جنگ میں کامیاب ہوسکیں گے ۔سیٹھ رئیس اور دیگر نے نومنتخب ضلعی چیئرمین کو مبارکباد دی ۔