پی ٹی آئی ارکان بانی کی رہائی کیلئے 24نومبر کے فیصلے پر عمل نہیں کرینگے :خلیل طاہر سندھو
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اپنے بانی کی رہائی کے لیے 24نومبرکوان کے فیصلے پر عمل نہیں کریں گے امین گنڈاپور چندروزبعدکسی جگہ چارپانچ گھنٹے بیٹھنے کے بعد کوئی بھی وجہ بیان کرکے تحریک موخر کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے درجنوں ارکان عدم دلچسپی جبکہ درجنوں ارکان تضادات کا شکار ہیں کوئی بھی ایک دوسرے کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں اس لئے بشریٰ بی بی پشاور میں بیٹھ کر سیاست کررہی ہیں ارکان کوعلم نہیں فیصلے بشریٰ بی بی کریں گی یابانی کی ہمشیرہ؟-