ایف ڈی اے ،غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف مہم مزید تیز

 ایف ڈی اے ،غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف مہم مزید تیز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹس کو بلا منظوری کمرشل میں تبدیل کرنے پر مختلف بلاکس کے 13 پلاٹس کو سربمہر کر دیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں