سموگ ،نومبر میں 10873گاڑیوں کے چالان کیے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات پر سموگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری۔
، رواں ماہ نومبر میں ریجن بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک172ملزمان گرفتار اور 179مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ریجن فیصل آباد میں شاہرات پر دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی10873گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔1605 غیرمعیاری فٹنس گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے ۔رواں ماہ نومبر میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً2کروڑ 17لاکھ 46ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ شاہراؤں،انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن کو مزید تیزکیا جائے ۔ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہراؤں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں۔ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے ۔ریجن بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں،فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کاروائی کی جائے ۔ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات تیز کرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات دیں ۔