فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم پر قرض :امن کمیٹی

فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم پر قرض :امن کمیٹی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاک فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے ۔پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں پوری قوم پر قرض ہیں جسے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے چکائیں گے ۔ان خیالات کااظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے شہدائے پاک فوج کی بلندی درجات کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے دائمی خاتمہ کے لیے سہولت کاروں اور ان کے معاونین کا خاتمہ کرنا ہوگا،ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔دہشت گردوں کے معاونین اور سہولتکاروں کی سپلائی لائن کو کاٹے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ہماری مسلح افواج نے بہادری سے اس آفریت کا مقابلہ کیا ہے ۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پورا پاکستان دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔ پاکستان سنی تحریک شہدا ء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک کی تمام سیاسی دینی جماعتوں کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہیے ، تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی، شہداء کی بلندی درجات اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں