لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دوشیزہ اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) لڑکی کو قابو کرکے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے ۔
علاقے رحمت آباد کے امیر حمزہ نے پولیس کوبتایا کہ اسکی کمسن ہمشیرہ کو ملزم کی جانب سے قابو کرکے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثنا تھانہ نشاط آبادکے علاقے چکنمبر 7 ج ب کے ناصر علی کی 16 سالہ بیٹی علیشا ء کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر اغواء کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔