ٹو بہ :دھواں چھوڑنے والی 122گاڑیوں کے چالان
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،محکمہ ماحولیات اور ۔
زراعت کی مشترکہ کاروائیاں عمل میں لائی گئیں،گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی 122گاڑیوں کے چالان اور 2 لاکھ 44ہزار روپے جرمانہ، 1 گاڑی کافٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ کینسل اور 2 ایف آئی آر کا اندراج کروایا ،محکمہ ماحولیات نے شہر کے مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا، تمام بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے تھے ،ریجنل ٹرانسپو رٹ اٹھارٹی 43 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 3 گاڑیوں کو بند کیا گیا، 7دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور گاڑیوں کو بند کیا جائے ، جنرل بس سٹینڈ پر اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ، ہائی وے ،ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس مشترکہ طور پر کاروائیاں کریں، یونین کونسل لیول پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو بھٹوں اور صنعتی یونٹس اور دھان کی باقیات کو آگ لگانے کو چیک کر رہی ہیں۔