فوڈاتھارٹی کی کارروائی، 200کلوگرام کیچپ تلف

 فوڈاتھارٹی کی کارروائی، 200کلوگرام کیچپ تلف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز)پنجاب فوڈ اتھارٹی طارق محمود گل کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز)پنجاب فوڈاتھارٹی نے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔دوران چیکنگ جعلی کیچپ ساس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیاجہاں ملزم کھلے رنگ،مصنوعی مٹھاس اور دیگر ممنوعہ کیمیکل سے کیچپ تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔200 کلوگرام کیچپ تلف،ممنوعہ رنگ اور مصنوعی مٹھاس تلف کرکے مقدمہ درج اور ایک ملزم گرفتارکرادیا گیا۔مزید براں کوہ نور میں واقع معروف ریسٹورنٹ کو حفظان صحت،ناقص صفائی کے انتظامات اور چوہوں کے فضلوں کی بہتات پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں