سموگ کا باعث عناصرکیخلاف کارروائی کریں :ڈی سی چنیوٹ

 سموگ کا باعث عناصرکیخلاف کارروائی کریں :ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سموگ کا موجب بننے والے عناصر کا قلع قمع اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو قانون کی سخت گرفت میں لانے کا حکم ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ضلع میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر سموگ کا باعث بننے والے 8 افراد کے خلاف مقدمات اور 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے ہیں، محکمہ ماحولیات نے رولز کی خلاف ورزی پرصنعتی یونٹس کو15 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 مالک کے خلاف مقدمہ جبکہ 4 یونٹ سیل کئے ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شاہرات پر دھواں چھوڑ نے والی 43 وہیکلز کو بند اور2 لاکھ 68 ہزار کے جرمانے کئے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس نے 107 گاڑیوں کو بند 87 لاکھ سے زائد کے جرمانے اور 30 کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات نے غیر معیاری اور ممنوعہ استعمال کرنے 10 بھٹوں کو بند اور 2کے خلاف مقدمات اور 15 لاکھ روپے جرمانے کئے ہیں۔ انہوں نے جملہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو فوری گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں