ڈی پی او جھنگ کی ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی دہلیز پر انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کے معاملات میں 14 شہری پیش ہوئے ، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مظلوم شہریوں کی دادرسی میں تاخیر ہرگز نہ برتی جائے ۔ ڈی پی او نے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر آفس کی فارمل انسپکشن بھی کی ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ مویشی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ٹھیکری پہرے کو مانیٹر کیا جائے ، عورتوں اور بچوں کے اغواءاور جنسی زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور قانون پسند مظلوم شہریوں کی دادرسی فوری یقینی بنائی جائے ۔