کمالیہ :تحصیل کورٹس کمپلیکس میں ڈاکخانہ کی برانچ کا افتتاح

کمالیہ :تحصیل کورٹس کمپلیکس میں ڈاکخانہ کی برانچ کا افتتاح

کمالیہ (نمائندہ دنیا )تحصیل کورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈاکخانہ کی برانچ کا افتتاح کر دیا ،تحصیل کمپلیکس میں پودے بھی لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ اسد علی نے سینئر ججزکے ہمراہ تحصیل کورٹس میں پودے بھی لگائے اور تحصیل کورٹس میں ڈاکخانہ کی برانچ کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسحاق حاشر،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عامر نزیر اعوان، سول جج آصف علی ڈوگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج اسحاق حاشر کا کہنا تھا کہ پودے لگانا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے ، پودے لگانے سے ماحول کا حسن قدرے بڑھ جاتا ہے ۔ پودے اﷲ کی عبادت کرتے ہیں اور ماحول دوست جاندار ہیں اس لیے ہم سب کو ماحول کو صحت مند اور انسان دوست بنانے کے لیے شجر کاری میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ، ہر بشر دو شجر لگا کر ماحولیاتی آلودگی کو مکمل طور پر شکست دے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں