سموگ کی آڑ میں کاروبار بند کرنا تکلیف دہ امر :قیصر شمس

 سموگ کی آڑ میں کاروبار بند کرنا تکلیف دہ امر :قیصر شمس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نجی شعبہ اور حکومتی اداروں میں وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے ۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے ہارٹیکلچر اینڈ انوائرمنٹ بارے قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور پاکستان کی ترقی کیلئے صنعتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے مگر سموگ کی آڑ میں ان کو بند کرنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے کیونکہ اس سے جہاں قومی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہاں بے روزگاری میں اضافہ سے امن وامان کی صورتحال بھی متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکٹریوں کو سیل کرنے جیسے انتہائی اقدام سے قبل متعلقہ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لینا ضروری ہے تاکہ مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے ۔ قائمہ کمیٹی کے کنونیئر وحید خالق رامے نے کہا کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے صنعتی شعبہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے ملکر کام کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں