ڈی سی چنیوٹ کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے شہر کا دورہ

ڈی سی چنیوٹ کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے شہر کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کا ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے لیے مختلف شاہراہوں کا دورہ۔

 ،ا یکسین ہائی وے محمد احمد و دیگر بھی ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ ،جھمرہ روڈ اور چاروں بائی پاسز کا تفصیلی دورہ کیا اورسڑکوں کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی وے کو تمام بائی پاس کی سڑکوں کے کام میں مزید تیزی کیلئے ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہا کہ بائی پاسز پر ہیوی ٹریفک 24گھنٹے ہوتی ہے، فوری کام کو مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ پر جاری کاموں کو بھی چیک کیا اور کام کو سپیڈ اپ کروانے کی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں