شیشے کی بوتل سے شہری پر تشدد ، آنکھ ضائع کردی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شیشے کی بوتل سے شہری کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسکی آنکھ ضائع کردی گئی۔
تھانہ رضا آبادکے علاقے گلزار کالونی میں شمشاد علی نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسکے بیٹے کو سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرلیا گیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ شیشے کے بوتل سے پے در پے وار کردئیے گئے ۔ جس سے اسکی آنکھ ضائع ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔