کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس ،11 کیسز ڈرک کورٹ ریفر

کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس ،11 کیسز ڈرک کورٹ ریفر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 25کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر11کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے ، 11کو وارننگ دینے کے علاوہ 3کیسز کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر کردیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)قیصر جاویدکی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈروبینہ اختر،ممبران کیپٹن(ر) ڈاکٹرصدیق، غلام صابر،ڈرگ کنٹرولر محمد محسن اصغراورڈرگ انسپکٹرز موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرزنے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں