ایک روز میں آبیانہ کی مد میں 10 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحصیل صدر میں ایک روز میں آبیانہ کی مد میں 10 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی جبکہ مختلف مدات میں ریونیو ریکوری کی مہم کو مزید تیز کیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ نے ریونیو ریکوری کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے آبیانہ کی مد میں ایک روز کی ریکوری پر افسروں ا ورٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اسی جذبے سے اہداف کی تکمیل پر زوردیا۔انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی ریکوری مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باقیداروں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اہداف کی تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں تاکہ تحصیل کی کارکردگی کا گراف بلند رہے ۔