وہیکلز کی انسپکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کا اجرا اتوارکو بھی جاری رہا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل بس سٹینڈ میں قائم وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم(وکس) اتوار چھٹی کے روز بھی کھلارہا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں رشید سیال نے وکس اسٹیشن کا دورہ کیا اور سرکاری وہیکلزکی انسپکشن اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہیکلز کی فٹنس انتہائی ضروری ہے تاکہ شاہرات پر فٹ گاڑیاں آئیں اور دھواں نہ ہونے سے سموگ جیسی صورتحال سے بچا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ شاہرات پر وہیکلز کی انسپکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو نہ صرف بند بلکہ انہیں وکس سنٹر ریفر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی وہیکلز کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔