چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث مزید 4ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرانہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکرلیا۔اسی طرح تھانہ بھوانہ پولیس ،تھانہ چناب نگر پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔دوسری طرف ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 100سے زائد گاڑیوں کے چالان،2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 10مشکوک افراد،15مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے ،آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں