سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ‘عشنہ طاہر

 سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ‘عشنہ طاہر

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ہماری تھوڑی سی کوشش انہیں معاشرہ کا قابل فرد بنا سکتی ہے وہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر بھیرہ کے دورہ کے دوران سٹاف سے گفتگو کر رہی تھیں۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے حکومت نے تمام سہولیات فری مہیا کر رکھی ہیں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے سپیشل بچوں کو حکومتی اداروں میں داخل کرائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے ٹھٹی ولانہ اور رانجھیانوالا کے گورنمنٹ پرائمری مدارس کا بھی دورہ کیا اور بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں