ویٹرنری ڈسپنسری کا ری ویمپنگ کے بعد افتتاح ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا خطاب

ویٹرنری ڈسپنسری کا ری ویمپنگ  کے بعد افتتاح ،صوبائی  پارلیمانی سیکرٹری کا خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک و ڈیڑی ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔۔۔

 جن میں کسان کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک کارڈ بھی شامل ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے شاہپور کے نواحی قصبہ صابووال میں ویٹرنری ڈسپنسری کی ری ویمپنگ کے بعد افتتاح کے موقع پر مقامی کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ حکومت لائیو اسٹاک کی ترقی ، دودھ گوشت کی پیداوار میں اضافے ، سبز چارے کی دستیابی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عارف سلطان نے کہا کہ لائیو سٹاک کے تحت ڈیلرز کی رجسٹریشن جاری ہے جس کے بعد کسان سستے داموں بیج، کھاد ، ادویات خرید سکیں گے جن کی قیمت لائیو سٹاک ادا کرے گا جبکہ کسان ایک لاکھ ستر ہزار روپے تک قرضہ حاصل کر سکے گا۔  انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کسان خوشحال ہو گا ، پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں