صفائی کا نظام نجی سیکٹر کے حوالے کرنے میں تاخیر،کمشنر کا اظہار برہمی

صفائی کا نظام نجی سیکٹر کے حوالے کرنے میں تاخیر،کمشنر کا اظہار برہمی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

۔اجلاس میں کمشنر مریم خان نے آؤٹ سورس عمل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن میں مثالی صفائی کے نئے میکنزم کے نفاذ کیلئے احکامات دئیے ہیں۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چاروں اضلاع میں صفائی کا نظام نجی سیکٹر کے حوالے بارے عملی اقدامات کرے ۔ ستھرا پنجاب میں دیہی یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک مقرر کیا گیا ہے ۔تمام یونین کونسلز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کرکے صفائی نظام میں بہتری لائی جائے ۔تمام اضلاع کی ڈمپنگ سائٹس اور ویسٹ پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی جائے ۔ڈپٹی کمشنرز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سورسنگ کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں۔ ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شہر کی مثالی صفائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے ۔اثاثوں اور مشینری کی نجی سیکٹر کو منتقلی بارے کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے آؤٹ سورسنگ ماڈل پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 کو فائنینشل بڈ اوپن کردی جائے گی۔ ڈویژن کی تمام یونین کونسلز کو ایک ماہ میں مکمل آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔نجی سیکٹر اضافی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا ذمہ دار ہوگا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں