ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ، کمپری ہنسیو سکول کا معائنہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کمپری ہنسیو سکول کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول میں نہم کلاس کے امتحانات اور مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں تعلیم کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے بچوں سے درس و تدریس بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے بنیادی مرکز صحت دستی والا کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا خاص خیال رکھا جائے ۔ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔