رنگا رنگ تقریب میں کھیلتا پنجاب کے ڈویژنل مقابلوں کا آغاز

رنگا رنگ تقریب میں کھیلتا پنجاب کے ڈویژنل مقابلوں کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کھیلتا پنجاب کے ڈویژن سطح کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کھیلتا پنجاب کا افتتاح کیا۔

 تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رؤف باجوہ اور صائمہ منظور کے علاؤہ چاروں اضلاع سے کھلاڑیوں ، کوچز اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ مقابلے 4 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ چاروں اضلاع سے ٹیمیں 12 مختلف کھیلوں اتھلیٹکس ،کرکٹ ٹیپ بال،باسکٹ بال،فٹ بال، کبڈی ،میٹ ریسلنگ،تائی کوانڈو،ٹیبل ٹینس ،ہاکی، والی بال ،آرچری، اور بیڈمنٹن) میں حصہ لے رہی ہیں۔ کمشنر نے کھلاڑیوں ، کوچز اور آفیشلز کے ہمراہ ٹرافیوں کی رونمائی بھی کی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار سپورٹس ایونٹ میں سپورٹس کلبز سے ایک لاکھ 20ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جو ایک بہت بڑی اچیومنٹ ہے ۔ صوبہ بھر میں ڈویژن کی سطح پر 10کروڑ روپے کے انعامات جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیئے جائیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر 4 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات دیئے جائیں جا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے ۔بعدازاں کمشنر نے آفیشلز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں