غیر رجسٹرڈ ادویات :سٹور مالک کو 4 کروڑ جرمانہ ، 4 سال قید
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا) چیئرمین ڈرگ کورٹ فیصل آباد نے غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کو 4 کروڑ جرمانہ اور 4 سال قیدکی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر تاندلیانوالہ ڈاکٹر ہارون ارشد نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی ڈرگ کورٹ فیصل آباد میں شکایت جمع کروائی اور ڈرگ کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا ، ملزمان کے جوڈیشل ٹرائل کے دوران سر کاری وکیل علیم تالپ کی جانب سے جرم ثابت کیا گیا، جس پر چیئرمین ڈرگ کورٹ فیصل آباد سید خالد جاوید بخاری نے ملزمان مشتاق احمد (مالک)چودھری میڈکل سٹور ماموں کانجن کو 4 کروڑروپے جرمانہ اور 4 سال قید کی سزا سنادی ۔