ڈپٹی کمشنر میانوالی کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ،مریضوں سے ملاقات،مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا مدر اینڈ  چائلڈ ہسپتال کا دورہ،مریضوں  سے ملاقات،مسائل سنے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔

 انھوں نے ہسپتال ایمر جنسی ، چلڈر ن وارڈ ، فارمیسی اور جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی کے نظام اور مریضوں کوفراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آؤٹ ڈور میں مریضوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق انہیں سرکاری ادویات ، علا ج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال کے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں