سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کا دفتر سربمہرکرنے کا اقدام کالعدم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان کے دفتر کو سیل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیکردفتر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا۔۔
کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے 6 نومبر 2024 کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے دفتر سیل کر دیا گیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ کا دفتر کئے سیل جانے کا اقدام غیر قانونی اور درخواست گزار کے ساتھ ناانصافی ہے ، ایس اے ای پی کو اس غیر ضروری اقدام کی وجہ سے اپنے امور کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عدالت نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دفتر سیل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے ایس اے ای پی کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔