سبزیوں، پھلوں کی سپلائی بحال، قیمتوں میں کمی کا رجحان

 سبزیوں، پھلوں کی سپلائی بحال، قیمتوں میں کمی کا رجحان

لاہور(کامرس رپورٹر)پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند ہونے والی شاہراہیں کھلنے کے بعد لاہور کی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی بحال ہونے سے قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

راستوں کی بندش کے باعث پھنسے ٹرک منڈیوں میں پہنچنے پررش لگ گیا،ایک ہی روزمیں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت پچاس سے سوروپے تک گر گئی،راستوں کی بندش سے گزشتہ چار روز سے آلو، ٹماٹراورپیاز کی قلت کا سامنارہا۔سندھ ،جنوبی پنجاب اور مضافاتی علاقوں سے سپلائی بحال ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ،200 روپے فی کلووالا آلو 60 روپے کمی کے بعد 140 روپے، 300 سے 400 روپے فی کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو تک نیچے آ گئی ہے جبکہ اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ منڈی کے ذرائع کے مطابق سپلائی مکمل بحال ہونے سے قیمتیں مزید نیچے آ جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں