ڈی سی قصور کا ہسپتال، سکول اور جناح پارک کا دورہ
قصور(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے گورنمنٹ عزیز بی بی ہسپتال روشن بھیلہ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور جناح پارک کا اچانک دورہ کیا۔
ہسپتال میں طبی سہولیات ،سکول میں تدریس کے عمل اور پارک میں صفائی ستھرائی اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک ، چیف آفیسر ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی ، میڈیسن کی دستیابی کو چیک کیا ۔مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ، لواحقین سے ڈاکٹرز کی موجودگی اور سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں مختلف کلاس رو مز میں جا کر طلبا سے سوالات کئے اور کوالٹی ایجوکیشن کو چیک کیا۔ انہوں نے پارک کے دورہ کے موقع پر کہا شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔