روپیہ قدر میں کمی، ٹیکس پالیسی میں اصلاحات ضروری:پی بی ایف
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کے مرکزی نائب صدر، چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکس پالیسیوں میں اصلاحات پاکستان میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہیں۔۔۔
اس وقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں 280 کی بلند ترین سطح پر اور زیادہ ہے، تقریباً 30روپے کمی روپے کو مضبوط بنائے گی اور افراط زر کا دباؤ کم کرے گی، یہ کاروبار اور گھرانوں کو یکساں طور پر متاثر کرے گا، مضبوط روپیہ درآمدی لاگت کم کرے گا، خاص طور پر توانائی اور خام مال جیسے ضروری شعبوں میں پیداواری لاگت کم کرنے اور عالمی سطح پر برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا یہ ایڈجسٹمنٹ اصولی طور پر درآمدی اشیا کی لاگت کم اور مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کر کے ادائیگیوں کا توازن بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا ٹیکس کے نظام میں اصلاحات سے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس سے محصول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔