کمشنر کا آوارہ پھرتے مویشی قبضے میں لینے کا حکم

کمشنر کا آوارہ پھرتے مویشی قبضے میں لینے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان ایم سی کی 31 گاڑیوں میں نصب ٹریکر سسٹم کا اچانک جائزہ لیا۔

 انہوں نے سی او ایم سی زویا بلوچ ، ایم او آئی اور ایم او فنانس کو اپنے دفتر طلب کر کے ٹریکر سسٹم نصب گاڑیوں کے سات یوم کا ریکارڈ چیک کیااور ا س ضمن میں ضروری احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے ایم او فنانس کو ٹریکر سسٹم نصب ہونے سے قبل اور بعد کی مفصل رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ ٹریکرسسٹم کی تنصیب سے دو ماہ میں پٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت اور سروس ڈلیوری بھی بہتر ہوئی ہے ۔ کمشنر وایڈمنسٹریٹر نے انسداد تجاوزات سکواڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سکواڈ عملہ جیکٹس میں ملبوس صبح سے شام تک بازاروں ، مصروف شاہرات پر متحرک نظر آنا چاہے ۔ تجاوزات مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیاجائے ۔ جہاں بھی آوارہ جانور نظر آئیں انہیں بھی قبضہ میں لیاجائے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ وہ خود بھی نجی گاڑی پر بازاروں کا دورہ کریں گے اور اگر کہیں تجاوزات نظر آئیں تو ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائی گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں