سکول ٹیچر حبیب اللہ کی ریٹائرمنٹ پر خدمات کو خراج تحسین
وہاڑی (خبرنگار)سینئرایس ایس ٹی ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول وہاڑی حبیب اللہ گجر کی محکمہ تعلیم میں 38 سال چھ ماہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ پرتمام اساتذہ کرام کی طرف سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پرنسپل عبدالرحمٰن،وائس پرنسپل منیر احمد جوئیہ ودیگر استاتذہ نے پھولوں کی مالا پہنا کر اور دعائیں رخصت کیا ۔۔جبکہ طلبہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ریلی کی شکل میں ان کو گھر تک چھوڑ کر آئے ۔دوستوں کی جانب سے ماسٹر حبیب اللہ گجر کے لیے الوادعی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔