کرم میں امن کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے:ساجد نقوی

کرم میں امن کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے:ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے سانحہ کرم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سات روز کے سیز فائر اعلان کے باوجود پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے۔۔۔

 جس سے ضلع کے حالات میں کشیدگی بڑھ گئی اور مسلسل انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، حکمرن امن قائم کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ ساجد نقوی نے کہا ایک عرصہ سے یہ خطہ شرپسندی، ظلم و جبر اور تشدد کی بھینٹ چڑھا ہے، فوری طور پر زمینی حقائق کے مطابق سنجیدہ اقدام اٹھا کر بحالی امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں