صفائی مکمل نہ ہو نے پر کمپنی کی ادائیگیاں روکنے کے دھمکی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زیروویسٹ دیہات یقینی بنانے کی تاکید کی ہے لہذاویسٹ مینجمنٹ کمپنی ٹھیکیداروں کو متحرک کریں۔۔۔
اور شہر سمیت دیہات کے داخلی راستوں اور شاہرات وگلیوں میں مثالی صفائی نظرآنی چاہیے ۔ انہوں نے اب تک کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ عدم تعمیل کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی طرف سے صفائی نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں لہذا کنٹینرزبروقت خالی کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود صفائی کی صورتحال کو چیک کررہے ہیں اورگاؤں میں صفائی کے معیار میں فرق نظر آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کام ہوتا نظر نہ آیا تو ادائیگی بھی روک لی جائے گی۔شاہرات پرکوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل سطح سے صفائی پلان وضع کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ آؤٹ سورسنگ کے واضح نتائج نظر آنے چاہئیں ۔