کمشنر نے دفتری اوقات ختم ہو نے کے بعد لو گوں کے مسائل سنے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرسلوت سعید دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد بھی سائلین کے مسائل سننے کے لئے دستیاب،درخواست گزار شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے متعدد سائلین کے مسائل چند گھنٹوں میں حل بھی کرائے ۔مختلف درخواست گزاروں نے اجتماعی وانفرادی مسائل حل ہونے پر کمشنر فیصل آباد سے اظہار تشکراور کمشنر آفس پرمزید اعتماد کا اظہارکیا۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص وعام کے لئے کھلے ہیں۔