اے سی سرائے عالمگیرکاکریانہ سٹورز کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ

اے سی سرائے عالمگیرکاکریانہ سٹورز کا دورہ ،قیمتوں کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے کریانہ سٹورز کا دورہ کیا۔

 دورے کے دوران انہوں نے اشیائے ضروریہ اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی اور موقع پر متعدد جرمانے عائد کئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر مکمل عمل کریں اور عوام کو سہولت فراہم کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے ۔ مزید برآں، انہوں نے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں