چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی میانوالی کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس

چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی میانوالی  کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی میانوالی رانا محبو ب عالم کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس سی او میونسپل کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں میو نسپل آفیسر آئی اینڈ ایس عادل فیض کے علاوہ دیگر افسران اور عملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام، تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن، میونسپل کمیٹی کے واجبات کی وصولیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی رانا محبوب عالم نے میو نسپل کمیٹی کے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت اور حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرا ئی کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے اور میونسپل کمیٹی کے واجبات کی وصولیوں کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم سی افسران و عملہ سروس ڈیلوری میں بہتری لائی جائے اور آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں