اقلیتی حقوق کیلئے حکومتی تعاون مثالی:رمیش سنگھ اروڑا

 اقلیتی حقوق کیلئے حکومتی تعاون مثالی:رمیش سنگھ اروڑا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کاتعاون مثالی ہے ۔

 سکھ برادری غیر آباد گورودواروں کی آباد کاری اور تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی فراہمی پر پنجاب حکومت کی مشکور ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں گوردوارہ کھارا صاحب پر آمد کے موقع پر کیااس موقع پر انکے ہمراہ امریکہ ودیگر ممالک سے آئے سکھ یاتر ی سردار برجندرسنگھ سمیت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سمیرا رضوی ،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ودیگر انتظامی وپولیس افسران بھی موجودتھے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور دیگر رفقاء کا گوردوارہ کھارا صاحب پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیاگوردوارہ کی خستہ حالی پر سردار رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ غیر فعال گردواروں کو فعال بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے فنڈز سے مٹو بھائیکے گردوارہ کے احاطہ میں کمروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے اور سردار رمیش سنگھ اور دیگر نے تعمیراتی کام کاآغاز کرنے کے لیے بنیاد رکھی اور اپنے مذہبی طریقہ سے دعا بھی کرائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں