ٹریفک پولیس کی کارروائیاں،8500 گاڑیوں کے چالان

ٹریفک پولیس کی کارروائیاں،8500 گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک پولیس چنیوٹ کی کارروائیاں جاری، نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 85سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہا، رواں ماہ 26سو سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان،جرمانے کئے گئے ۔ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف 58مقدمات درج ،ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔سموگ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رواں ماہ 85لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔اوورلوڈنگ پر 1545،اوورسپیڈ پر 240،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر 464ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے ۔کم عمر ڈرائیور 386،ہیلمٹ کے بغیر 276،غفلت سے ڈرائیونگ پر 71،لائن اور لین کی خلاف ورزی پر 88گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ون وے ،موبائل فون کا استعمال،ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 52سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں