گوجرہ : فوڈ ٹیم کا فیکٹری پر چھا پہ ،سینکڑو ں کلو خرا ب مصالحہ برآمد
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایا ت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا مصا لحہ جات کی فیکٹری پر چھا پہ ،سینکڑو ں کلو خرا ب مصا لحہ جات قبضہ میں لے لئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایا ت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل آ باد طارق محمود گل اور ڈپٹی ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عدنا ن حیدر نے فوڈ اتھا رٹی ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ گوجرہ پر مصا لحہ جات تیار کر نیوا لی فیکٹری شیخ لقما ن سپا ئسزاین گرا ئنڈنگ میں چھا پہ مارا جہاں پر علی رضا وغیرہ ملا و ٹی مصا لحہ جات کی پیکنگ کر رہے تھے اور سرخ مرچ ایکسپا ئر ڈ پا ئوڈر کو دوبارہ رنگ کر کے پیک کیا جارہا تھا جس میں حشرات الارض بھی پائے گئے، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیکٹری سے 592 کلو ملا وٹی مصا لحہ جات اور مختلف معروف برانڈزکی پیکنگ بھی قبضہ میں لے لئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر فیصل آ باد طارق محمود گل نے کہا کہ شہریو ں کی صحت سے کھلواڑ کر نے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے ،فوٹ اتھارٹی ٹیم نے تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا ،پو لیس مصروف کارروائی ہے ۔