وزیرآباد:بابائے صحافت مو لانا ظفر علی خان کی برسی پر تقریب
وزیرآباد(نامہ نگار)برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں مولانا ظفر علی خان کو عظیم سیاسی رہنما، جیّد صحافی، ادیب، شعلہ بیاں مقرر، بے مثل نقاد اور آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے قلم کار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار محترمہ ریحانہ خاتون (پوتی)مولانا ظفر علی خانؒ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے زیر اہتمام مولانا کی 68 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا ظفر علی خانؒ کی ولولہ انگیز شاعری ان کی بے باک صحافت اور ان کا نثری کلام کامیاب زندگی گزارنے کا ہنر اور حق پرستی کا درس دیتا ہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادمحمد رب نواز چدھڑ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآبادرانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال بھٹہ سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم،سینئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چودھری،الیاس خان،سید ضیا النور شاہ کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز،حاجی اشفاق وڑائچ پیٹرن انچیف پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن،تیمور ارشد میر،طاہر عمران کولار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن،ناصر محمود رانجھا،رانا معظم علی خاں ایڈووکیٹ،میاں شہباز احمد چنڈور، انیس جعفری،مبشر جاوید انچارج پٹرولنگ پوسٹ سوہدرہ،افتخار احمد بٹ صدر پریس کلب وزیرآباد،چیئرمین پریس کلب سوہدرہ حاجی نجیب اللہ ملک،ناصر محمود کلیر ضلعی امیر جماعت اسلامی،صابر حسین بٹ،محمد جمیل چیمہ،حسن البناء اللہ والے ،منیب احمد،ضمیر کاظمی،شباز بخاری،شکیل اعوان،کاشف محمود خان، و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں مقامی کاروباری، علمی،ادبی و سماجی شخصیات کو ان کے خدمات کے حوالے سے بابائے صحافت ایوارڈز سے نوازا گیا۔