کھیلتا پنجاب گیمز،بیڈمنٹن ، باسکٹ کے آج فائنل مقابلے

 کھیلتا پنجاب گیمز،بیڈمنٹن ، باسکٹ کے آج فائنل مقابلے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز کے جاری انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے آخری مراخل میں داخل سیالکوٹ نے کرکٹ، نارووال نے والی بال، گوجرانوالہ نے میٹ ریسلنگ اور تیکوانڈو کے فائنل جیت کر پنجاب سطح کے مقابلوں میں کوالیفائیڈ کرلیا ہے جبکہ بیڈمنٹن اور باسکٹ کے فائنل مقابلے آج ہوں گے ۔

محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے کرکٹ فائنل میچ میں سیالکوٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 135 رنز بنائے جواب میں حافظ آباد کی ٹیم 128 رنز بنا سکی اس طرح کرکٹ انٹر دسٹرکٹ فائنل سیالکوٹ نے جیت لیا، شہباز شریف سپورٹس جمنزیم میں کھیلے گئے والی بال کا فائنل نارووال کی ٹیم نے جیتا، میٹ ریسلنگ اور تینکوانڈو کت فائنل مقابلے گوجرانوالہ کی ٹیموں نے جیت کر انٹر ڈویژنل سطح کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ جبکہ ٹیبل ٹینس اور باسکٹ بال کے فائنل مقابلے آج سٹی سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے صائمہ زاہد، ڈویژنل سپورٹس فیصل امیر خان اور ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس میاں اکرام تھے ۔ جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں بھرپور محنت کے ساتھ اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے نوجوانوں میں چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں