وائس چیئرمین او پی سی کی صدر پریس کلب سے ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی۔
او پی سی پنجاب نے میڈیا کے طالب علموں کو انٹرنشپ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحیح معلومات کی ترسیل میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ارشد انصاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد ملک بھی موجود تھے۔