تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام ،ایک روزہ ورکشاپ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ قانون کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بارے میں حکمت عملی اور آگاہی اور منشیات جیسی لعنت سے بچنے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا مقصد معاشرے میں انسداد منشیات اور تعلیمی اداروں میں اس کی روک تھام کے حوالے سے والدین، اساتذہ اور طلبا کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ میں چیئرمین شعبہ قانون ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، سید سلمان نمائندہ اینٹی نارکوٹکس پنجاب، صدر انجمن انسدادِ منشیات چودھری ظفر اقبال، سیکرٹری جنرل آمنہ اکرم، فوکل پرسن محمد سلیمان اکرم کے علاؤہ فیکلٹی ممبران، اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔