ڈی سی لودھراں کا ضلعی ہسپتال کا دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی لودھراں کا ضلعی ہسپتال کا دورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں کا دورہ،زیر علاج بزرگ مریضوں سے علاج معالجہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

 انہوں نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور انشورنس رجسٹریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو لودھراں میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے ریویمپنگ منصوبہ کے تحت مکمّل کیے جانے والے کاموں کے معیار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں انکی ترجیہات میں سرفہرست ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریویمپنگ کے ترقیاتی کاموں کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی انکا اصل فوکس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں