تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی،متعدد علاقے کلیئر،سامان ضبط

 تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی،متعدد علاقے کلیئر،سامان ضبط

وہاڑی (خبرنگار) حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کی تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی ، لاری اڈا ، کلب روڈ اور جناح روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات میں قبضہ مافیا کا سامان ضبط کرلیا جبکہ متعدد قابضین کو وارننگ بھی دی ۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہاڑی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہے ،پہلے مرحلہ میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے تجاوزات مافیا کا سامان ضبط کیا ہے اور کئی تاجروں کو وارننگ بھی دی ہے ،اگر یہ لوگ تجاوزات ختم نہیں کریں گے تو اگلے مرحلے میں ان کے خلاف قانونی کارروائیاں اور جرمانے بھی کئے جائیں گے ،تجاوازت ہمارے شہر کی خوبصورتی کو گرہن لگانے کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کرتی ہیں جس سے لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سمیت انہیں دیگر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں