میپکو:29صوبائی ادارے6ارب19کروڑ39لاکھ روپے کے نادہندہ

میپکو:29صوبائی ادارے6ارب19کروڑ39لاکھ روپے کے نادہندہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )نے 29 صوبائی وزارتوں کو بجلی واجبات /بقایاجات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز کا اجراء کردیا۔ وزارتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ان کے زیر انتظام اداروں کے ذمہ واجبات اداکئے جائیں۔

29صوبائی اداروں کے زیر انتظام296اداروں /محکموں کے ذمہ 6ارب 19 کروڑ 39لاکھ روپے بقایاجات ہیں ۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد نے کہا ہے کہ تمام نادہندہ محکموں /اداروں کو جاری کردہ نوٹسز میں رواں ماہ کے اختتام تک واجبات کی ادائیگی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر تمام نادہندہ صوبائی اداروں کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے ۔ نادہندہ وزارتوں کے زیر انتظام محکموں /اداروں میں وزارت اربن ڈویلپمنٹ کے ماتحت ادارے واسا کے ذمہ سب سے زیادہ3ارب 81کروڑروپے سابقہ بجلی بل ہیں ۔وزارت ایری گیشن کے 2اداروں نے ایک ارب روپے واجبات اداکرنے ہیں ۔صوبائی وزارت لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے 7محکموں نے 23 لاکھ 78 ہزارروپے ، وزارت لائیوسٹاک کے 16ڈیپارٹمنٹس نے 2کروڑ 64 لاکھ روپے ، وزارت کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے 3اداروں نے ایک کروڑ52لاکھ روپے ، وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 11اداروں نے 48لاکھ 18ہزارروپے ، وزارت مذہبی امور کے ایک کنکشن پر 30لاکھ روپے ،وزارت زراعت کے 23محکموں نے 2 کروڑ 72لاکھ روپے ، وزارت کامرس اینڈ انڈسٹریز کے 10اداروں نے 20کروڑ34لاکھ روپے ، وزارت کمیونیکیشن کے 14اداروں نے 2کروڑ86لاکھ روپے ، وزار ت تعلیم کے 67اداروں کے 10کروڑ37لاکھ روپے ، وزارت ماحولیات کے 2نادہندہ محکموں کے ذمہ 52لاکھ 51ہزارروپے ، وزارت خزانہ کے 4محکموں کے ذمہ ایک کروڑ26لاکھ روپے ، وزارت جنگلات اینڈ وائلڈ لائف کے 20اداروں نے 2کروڑ17لاکھ روپے ، وزارت صحت کے 33اداروں نے 14کروڑروپے ، وزارت داخلہ کے ماتحت 4اداروں نے 45کروڑ95لاکھ روپے ، وزارت انفارمیشن کے 2محکموں نے 5لاکھ 44ہزارروپے ، وزارت اطلاعات و ثقافت کے ذمہ 3لاکھ 57ہزارروپے واجب الادا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں