فی ایکڑگندم کی زیادہ پیدوار پر 10لاکھ روپے انعام کا اعلان
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) گندم کی بروقت اور زیادہ سے زیادہ گندم بوائی کے لئے کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے اور فی ایکڑ زیادہ گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسان کو 10 لاکھ روپے پہلا انعام دیا جائے گا۔
ضلع بھر میں کھاد اور بیج کی کہیں بھی کمی نہیں ہے ،کھاد مقررہ نرخوں پر قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے ، زیادہ قیمت وصول کرنے والے ڈیلروں کو بھاری جرمانے اور قانونی کاروائی بھی کی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں ملنے والے ٹارگٹ کے مطابق گندم کی بوائی %94 مکمل ہوگئی ہے ،ٹارگٹ کے مطابق اس سال ضلع بھر میں 3لاکھ 69 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ حبیب الرحمن نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 25 ایکڑ تک رقبہ کے مالک کو قرعہ اندازی کے تحت ٹریکٹر اور ساڑھے بارہ ایکڑ رقبہ تک کے کسانوں کو لیول ونرز دیئے جا رہے ہیں اور کسان کارڈ کے تحت اب تک 918 ملین روپے کا استعمال بھی کر چکے ہیں۔