ساہیوال سے بزنس کمیونٹی کی رہنما حمیرا بخاری ق لیگ میں شامل
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے ساہیوال کی ویمن بزنس کمیونٹی کی رہنما حمیرا بخاری نے ملاقات کی،حمیرا بخاری نے اپنی بزنس کمیونٹی سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ۔
شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مل کر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،انتشار پارٹی کے دور حکومت میں قومی وسائل کی لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں ہوا،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جیبیں بھری گئیں،انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگنے کے بجائے پراپرٹی کا کاروبار ہوتا رہا۔ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا کر انہیں برباد کیا گیا۔